30 اپریل 2013 - 19:30
انتخابی امید واروں پر دو بم حملے، پانچ افراد زخمی

سندھ اور بلوچستان میں انتخابی امیدواروں پر دو بم حملوں میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ابنا: سندھ کے ضلع شکارپور میں بدھ کے روز ٹول پلازہ کے قریب مبینہ طور پر خود کش دھماکا ہوا جس کی وجہ سے کم از کم دو افراد زخمی ہو گئے۔

یہ دھماک نیشنل پیپلز پارٹی کے رہنما اور انتخابی امیدوار ڈاکٹر ابرہیم جتوئی کے قافلے پر ہوا، تاہم جتوئی اس واقعہ میں محفوظ رہے۔

دوسری جانب، بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ایک دھماکے سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ کچچی پل کے حلقہ پی بی -32 سے الیکشن میں حصہ لینے والے ایک آزاد امیدوار اللہ ڈنو  کے قافلے کے نزدیک ہوا۔

خیال رہے کہ منگل کو سابق  حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے ساتھ اتحاد میں رہنے والی دو جماتیں متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی نے الزام لگایا تھا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے انہیں گیارہ مئی کے عام انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اب تک آزاد خیال سمجھی جانے والی ان پارٹیوں کے امیدواروں کو ملک بھر کے مختلف حصوں میں بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان میں شدت پسندوں نے ان پارٹیوں کو الیکشن مہم کے دوران ہدف بنانے کی دھمکی دے رکھی تھی جس پر وہ اب عمل پیرا ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲